ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے نامزد دو ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر جاری کی گئی وجہ بتاو نوٹس

کاروار میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے نامزد دو ڈاکٹروں کی غیر حاضری پر جاری کی گئی وجہ بتاو نوٹس

Mon, 13 Apr 2020 01:05:55    S.O. News Service

کاروار 12/اپریل (ایس او نیوز) دو سرکاری ڈاکٹرس جنہیں کوویڈ۔19 کے مریضوں کے علاج کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، مسلسل  غیر حاضر رہنے پر ضلعی انتظامیہ نے  دونوں کو  وجہ بتاو نوٹس جاری کی ہے۔ ساتھ ساتھ دونوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آئیں۔

ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر محمد روشن (آئی اے ایس) نے  بتایا کہ کاروار نیوی کے آئی این ایس پتنجلی اسپتال میں کورونا  مریضوں کے علاج کے لئے جن ڈاکٹروں کو نامزد کیا گیا ہے، اُن میں دو ڈاکٹرس مسلسل غیر حاضر ہونے یہاں تک کہ  اُن کے موبائل بھی سوئچ آف ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے جس کو دیکھتےہوئے دونوں کو وجہ بتاو نوٹس جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے اگر متعلقہ  ڈاکٹروں کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا تو   اگلے دو دنوں میں  انتظامیہ کی جانب سے اگلی   کاروائی کی جائے گی اور غیر ضروری طور پر  ڈاکٹروں کی غیر حاضری کو  بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  جن ڈاکٹرس کو کورونا سے لڑنے کےلئے نامزد کیا گیا ہے  اُن کے لئے اسپتال کے قریب ہی رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے، ساتھ ساتھ اُنہیں حفاظتی  بندوبست کرنے ضروری کٹس بھی فراہم کی جاچکی ہے تمام ڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے وقت اپنے خود کے تحفظ کو پہلے یقینی بنائیں اور ضروری ڈریسس پہن کر جائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  دونوں ڈاکٹروں کی  غیر حاضری کو دیکھتے ہوئے حکومت نے دونوں ڈاکٹروں کی تنخواہوں کو  روکنے کی ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن  ضلع اُترکنڑا میں کورونا مریضوں کے علاج معالجہ کے انچارج ہیں۔ اور اُن کی قیادت میں ہی ڈاکٹروں کی ٹیم ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں کورونا پر قابو پانے ممکنہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔


Share: